2644 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2644
Hadith in Arabic
عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «مَنْ ضَحَّى مِنْكُمْ فَلَا يُصْبِحَنَّ بَعْدَ ثَالِثَةٍ وَفِي بَيْتِهِ مِنْهُ شَيْءٌ» . فَلَمَّا كَانَ الْعَامُ الْمُقْبِلُ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَفْعَلُ كَمَا فَعَلْنَا الْعَامَ الْمَاضِي؟ قَالَ: «كُلُوا وَأَطْعِمُوا وَادَّخِرُوا فَإِنَّ ذَلِكَ الْعَامَ كَانَ بِالنَّاسِ جَهْدٌ فَأَرَدْتُ أَنْ تُعِينُوا فِيهِمْ»
Hadith in Urdu
سلمہ بن اکوع ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تم میں سے جس نے قربانی کی ہے ۔ تیسرے دن کے بعد (یعنی چوتھے روز) اس کے گھر میں قربانی کا گوشت نہیں ہونا چاہیے ۔‘‘ جب آئندہ سال آیا تو صحابہ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! جس طرح ہم نے پچھلے سال کیا تھا کیا اس سال بھی ہم ویسے ہی کریں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ کھاؤ ، کھلاؤ اور ذخیرہ بھی کرو ، کیونکہ گزشتہ سال لوگ قحط سالی کی وجہ سے تکلیف میں تھے ، اس لیے میں نے ارادہ کیا کہ تم ان کی اعانت کرو ۔‘‘ متفق علیہ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْمَنَاسِك
- Takhreej متفق علیہ ، رواہ البخاری (5569) و مسلم (34 / 1974)، (5109) ۔