2582 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2582
Hadith in Arabic
وَعَن صفيةَ بنتِ شيبةَ قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي بِنْتُ أَبِي تُجْرَاةَ قَالَتْ: دَخَلْتُ مَعَ نِسْوَةٍ مِنْ قُرَيْشٍ دَارَ آلِ أَبِي حُسَيْنٍ نَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَرَأَيْتُهُ يَسْعَى وَإِنَّ مِئْزَرَهُ لَيَدُورُ مِنْ شِدَّةِ السَّعْيِ وَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «اسْعَوْا فَإِنَّ اللَّهَ كَتَبَ عَلَيْكُمُ السَّعْيَ» . رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ وَرَوَاهُ أَحْمد مَعَ اخْتِلَاف
Hadith in Urdu
صفیہ بنت شیبہ ؓ بیان کرتی ہیں ، ابوتجراہ کی بیٹی (حبیبہ ؓ) نے مجھے بتایا کہ میں قریش کی بعض عورتوں کے ساتھ خاندانِ ابوحسین کے گھر گئی تاکہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صفا مروہ کے مابین سعی کرتے ہوئے دیکھیں ، میں نے آپ کو سعی کرتے ہوئے دیکھا اور سعی کی شدت کی وجہ سے آپ کا ازار بکھر رہا تھا ، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :’’ سعی کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے سعی کرنا تم پر فرض کر دیا ہے ۔‘‘ شرح السنہ ، اور امام احمد نے کچھ اختلاف کے ساتھ روایت کیا ہے ۔ ، رواہ شرح السنہ و احمد ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab كتاب الْمَنَاسِك
- Takhreej سندہ ضعیف ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (7 / 140 ۔ 141 ح 1921) و احمد (6 / 421) * سندہ ضعیف عبداللہ بن المومل ضعیف و لہ طریق آخر عند الدارقطنی (2 / 255) و البیھقی (5 / 97) بلفظ : دخلنا دار ابن ابی حسین فاطلعنا من باب مقطع فرأینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یشتد فی المسعی حتی اذا بلغ زقاق بنی فلاں موضعًا قد سماہ من المسعی ، استقبل الناس و قال :’’ یا ایھا الناس اسعوا فإن المسعی قد کتبت علیکم ‘‘ و سندہ حسن ۔