2496 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2496

Hadith in Arabic

وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ مِنْ دُعَاءِ دَاوُدَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَالْعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ اللَّهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَمَالِي وَأَهْلِي وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ» . قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَكَرَ دَاوُدَ يُحَدِّثُ عَنْهُ يَقُولُ: «كَانَ أَعْبَدَ الْبَشَرِ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

Hadith in Urdu

ابودرداء ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ داؤد ؑ کی یہ دعا تھی :’’ اے اللہ ! میں تجھ سے تیری محبت کا ، اس شخص کی محبت کا جو تجھ سے محبت کرتا ہو اور اس عمل کا سوال کرتا ہوں جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے ، اے اللہ ! تو اپنی محبت ، مجھے میری جان ، میرے اہل و عیال ، مال اور ٹھنڈے پانی سے زیادہ محبوب بنا دے ۔‘‘ ابودرداء ؓ بیان کرتے ہیں، جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم داؤد ؑ کا ذکر کرتے تو ان کے متعلق بیان کرتے ہوئے فرماتے :’’ وہ تمام انسانوں سے زیادہ عبادت گزار تھے ۔‘‘ ترمذی ۔ اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ ، رواہ الترمذی ۔

Hadith in English

.

Previous

No.2496 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab کتاب الدعوات
  • Takhreej اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (3490) ۔