2443 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2443

Hadith in Arabic

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا خَرَجَ الرَّجُلُ مِنْ بَيْتِهِ فَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ يُقَالُ لَهُ حِينَئِذٍ هُدِيتَ وَكُفِيتَ وَوُقِيتَ فَيَتَنَحَّى لَهُ الشَّيْطَانُ وَيَقُولُ شَيْطَانٌ آخَرُ: كَيْفَ لَكَ بِرَجُلٍ قَدْ هُدِيَ وَكُفِيَ وَوُقِيَ . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وروى التِّرْمِذِيّ إِلى قَوْله: «الشَّيْطَان»

Hadith in Urdu

انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ جب آدمی گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے :’’ اللہ کے نام کے ساتھ ، میں نے اللہ پر توکل کیا ، گناہ سے بچنا اور نیکی کرنا محض اللہ کی توفیق سے ہے ۔‘‘ تو تب اسے کہا جاتا ہے : تیری راہنمائی کر دی گئی ، تجھے کفایت کر دی گئی اور تو بچا لیا گیا ۔ شیطان اس سے الگ ہو جاتا ہے ، اور دوسرا شیطان کہتا ہے : تمہارا ایسے آدمی پر کیسے زور چل سکتا ہے جس کی راہنمائی کر دی گئی ، اسے کفایت کر دی گئی اور اسے بچا لیا گیا ۔‘‘ ابوداؤد ۔ اور امام ترمذی نے ((لہ الشیطان)) تک روایت کیا ہے ۔ رواہ ابوداؤد و الترمذی ۔

Hadith in English

.

Previous

No.2443 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status ضعیف
  • Kitab کتاب الدعوات
  • Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (5095) و الترمذی (3426 و قال: حسن صحیح غریب) * ابن جریج : لم یثبت تصریح سماعہ فی ھذا الحدیث و رواہ عبدالمجید بن عبد العزیز عنہ قال :’’ حدیث عن اسحاق ‘‘ [وفی الموارد (2375) وھم ، انظر الاحسان (819)] ۔