2429 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2429
Hadith in Arabic
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ رَجُلٍ رَأَى مُبْتَلًى فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا إِلَّا لَمْ يُصِبْهُ ذَلِكَ الْبَلَاءُ كَائِنا مَا كانَ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
Hadith in Urdu
عمر بن خطاب ؓ اور ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص کسی مصیبت زدہ شخص کو دیکھ کر یہ دعا پڑھتا ہے :’’ ہر قسم کی تعریف اللہ کے لئے ہے جس نے مجھے اس چیز سے عافیت دی جس میں تجھے مبتلا کیا ہے ، اور اس نے مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر بہت زیادہ فضیلت دی ۔‘‘ تو اسے وہ مصیبت و بیماری نہیں پہنچے گی خواہ وہ کوئی بھی ہو ۔‘‘ ، رواہ الترمذی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab کتاب الدعوات
- Takhreej حسن ، رواہ الترمذی (3431 وقال : غریب) و سندہ ضعیف ، فیہ عمرو بن دینار قھر مان آل الزبیر ضعیف و روی البزار (البحر الزخار 12 / 185 ح 8538) بسند حسن و الطبرانی (الاوسط : 5320) عن ابن عمر قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :’’ من رای مصابًا فقال : الحمدللہ الذی عافانی مما ابتلاک بہ و فضلنی علی کثیر ممن خلق تفصیلا ، لم یصبہ ذلک البلاء ابدًا ۔‘‘ و حسنہ ابن القطان الفاسی فی احکام النظر (ص 421) ۔