2412 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2412
Hadith in Arabic
وَعَن أَبِي مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا أَصْبَحَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ: أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذَا الْيَوْمِ فَتْحَهُ وَنَصْرَهُ وَنُورَهُ وَبِرْكَتَهُ وَهُدَاهُ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِيهِ وَمِنْ شَرِّ مَا بَعْدَهُ ثُمَّ إِذَا أَمْسَى فَلْيَقُلْ مِثْلَ ذَلِكَ . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
Hadith in Urdu
ابومالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی صبح کرے تو یہ دعا کرے :’’ ہم نے اور تمام جہانوں کے پروردگار کے ملک نے صبح کی ، اے اللہ ! میں تجھ سے اس دن کی فتح و نصرت ، اس کی روشنی و برکت اور اس کی ہدایت کا سوال کرتا ہوں ، اور اس دن کے اور اس کے بعد والے دنوں کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ پھر جب شام کرے تو بھی اسی طرح دعا پڑھے ۔‘‘ رواہ ابوداؤد ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab کتاب الدعوات
- Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (5084) * شریح بن عبید عن ابی مالک الاشعری : مرسل ، قالہ ابو حاتم الرازی (المراسیل ص 90) ۔