2398 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2398

Hadith in Arabic

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: اللَّهُمَّ أَصْبَحْنَا نُشْهِدُكَ وَنُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلَائِكَتَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا أَصَابَهُ فِي يَوْمِهِ ذَلِكَ مِنْ ذَنْبٍ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيث غَرِيب

Hadith in Urdu

انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص صبح کے وقت یہ دعا پڑھتا ہے :’’ اے اللہ ! ہم نے صبح کی ، ہم تجھے ، تیرے عرش کو اٹھانے والے فرشتوں ، تیرے باقی فرشتوں اور تیری تمام مخلوق کو گواہ بنا کر کہتے ہیں کہ تو اللہ ہے ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، تو یکتا ہے ، تیرا کوئی شریک نہیں ، اور بے شک محمد (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم) تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں ۔‘‘ تو اس روز اس سے جو گناہ سرزد ہو گا تو اللہ اسے معاف فرما دے گا ، اور اگر وہ یہ کلمات شام کے وقت پڑھے گا تو اس رات اس سے جو گناہ سرزد ہو گا ، اللہ اسے معاف فرما دے گا ۔‘‘ ترمذی ، ابوداؤد ، اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

Hadith in English

.

Previous

No.2398 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab کتاب الدعوات
  • Takhreej حسن ، رواہ الترمذی (3501) و ابوداؤد (5078) ۔