2353 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2353
Hadith in Arabic
وَعَن بِلَال بن يسَار بن زيدٍ مَوْلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ قَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ غُفِرَ لَهُ وَإِنْ كَانَ قَدْ فَرَّ مِنَ الزَّحْفِ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ لَكِنَّهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ هِلَالُ بْنُ يَسَارٍ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيب
Hadith in Urdu
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام زید ؓ کے پوتے بلال بن یسار بیان کرتے ہیں ، میرے والد (یسار ؓ) نے میرے دادا (زید ؓ) سے روایت کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : کو فرماتے ہوئے سنا !’’ جو شخص یہ دعا پڑھے : ((استغفر اللہ ...... واتوب الیہ)) ’’ میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، وہ زندہ اور قائم رکھنے والا ہے ، اور میں اس کے حضور توبہ کرتا ہوں ‘‘ تو اسے بخش دیا جاتا ہے خواہ وہ میدان جہاد سے فرار ہوا ہو ۔‘‘ ترمذی ، ابوداؤد ۔ لیکن ابوداؤد کی روایت میں ہلال بن یسار ہے ۔ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab کتاب الدعوات
- Takhreej حسن ، رواہ الترمذی (3577) و ابوداؤد (1517) ۔