2351 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2351
Hadith in Arabic
وَعَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَرَأَ (هُوَ أَهْلُ التَّقْوَى وَأَهْلُ الْمَغْفِرَة) قَالَ: قَالَ رَبُّكُمْ أَنَا أَهْلٌ أَنْ أُتَّقَى فَمَنِ اتَّقَانِي فَأَنَا أَهْلٌ أَنْ أَغْفِرَ لَهُ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَه والدارمي
Hadith in Urdu
انس ؓ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے یہ آیت پڑھی :’’ وہ (اللہ تعالیٰ) اہل تقوی اور اہل مغفرت ہے ۔‘‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تمہارا رب فرماتا ہے : میں اس لائق ہوں کہ مجھ سے ڈرا جائے ، جو شخص مجھ سے ڈرتا ہے تو پھر میں اس کا اہل ہوں کہ میں اسے بخش دوں ۔‘‘ رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab کتاب الدعوات
- Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (3328 و قال : حسن غریب) و ابن ماجہ (4299) و الدارمی (2 / 303 ح 2727) * سھیل بن عبداللہ القطیعی : ضعیف ۔