2289 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2289
Hadith in Arabic
وَعَن بُرَيْدَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ فَقَالَ: «دَعَا اللَّهَ بِاسْمِهِ الْأَعْظَمِ الَّذِي إِذَا سُئِلَ بِهِ أَعْطَى وَإِذَا دُعِيَ بِهِ أَجَابَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد
Hadith in Urdu
بُریدہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو ان الفاظ کے ساتھ دعا کرتے ہوئے سنا : اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو اللہ ہے ، تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، یکتا ، بے نیاز ہے ، جس کی اولاد ہے نہ والدین ، اور نہ کوئی اس کا ہم سر ہے ۔‘‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اس شخص نے اللہ سے اس کے اسم اعظم کے توسل سے دعا کی ہے ، جب اس سے اس (یعنی اسم اعظم) کے ساتھ سوال کیا جاتا ہے تو وہ عطا فرماتا ہے ، اور جب اس کے ساتھ دعا کی جاتی ہے تو وہ قبول فرماتا ہے ۔‘‘ ، رواہ الترمذی (۳۴۷۵) و ابوداؤد (۱۴۹۳) ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab کتاب الدعوات
- Takhreej صحیح ، رواہ الترمذی (3475) و ابوداؤد (1493) ۔