1915 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1915

Hadith in Arabic

وَعَنْ بُهَيْسَةَ عَنْ أَبِيهَا قَالَتْ: قَالَ: يَا رَسُول الله مَا لشَيْء الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: «الْمَاءُ» . قَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ مَا الشَّيْءُ الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: «الْمِلْحُ» . قَالَ: يَا نَبِيَّ الله مَا لاشيء الَّذِي لَا يَحِلُّ مَنْعُهُ؟ قَالَ: «أَنْ تَفْعَلَ الْخَيْر خير لَك» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

Hadith in Urdu

بہیسہ اپنے والد سے روایت کرتی ہیں ، انہوں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! وہ کون سی چیز ہے جس سے روکنا جائز نہیں ؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ پانی ۔‘‘ انہوں نے پھر عرض کیا : اللہ کے نبی ! وہ کون سی چیز ہے جس سے روکنا جائز نہیں ؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ نمک ۔‘‘ انہوں نے پھر عرض کیا ، اللہ کے نبی ! وہ کون سی چیز ہے جس سے روکنا جائز نہیں ؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ یہ کہ تم بھلائی کے کام کرو ، وہ تمہارے لیے بہتر ہیں ۔‘‘

Hadith in English

.

Previous

No.1915 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status ضعیف
  • Kitab كتاب الزَّكَاة
  • Takhreej ضعیف ، رواہ ابوداؤد (3476 و 1669) * سیار بن منظور و ابوہ مستوران و ثقھما ابن حبان وحدہ ۔