190 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 190
Hadith in Arabic
وَعَن ابْن عَبَّاس قَالَ: من تعلم كتاب الله ثمَّ ابتع مَا فِيهِ هَدَاهُ اللَّهُ مِنَ الضَّلَالَةِ فِي الدُّنْيَا وَوَقَاهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ سُوءَ الْحِسَابِ وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: مَنِ اقْتَدَى بِكِتَابِ اللَّهِ لَا يَضِلُّ فِي الدُّنْيَا وَلَا يَشْقَى فِي الْآخِرَةِ ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: (فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يضل وَلَا يشقى) رَوَاهُ رزين
Hadith in Urdu
ابن عباس ؓ نے فرمایا : جس شخص نے اللہ کی کتاب کی تعلیم حاصل کی ، پھر اس کے مطابق عمل کیا تو اللہ اس شخص کو دنیا میں گمراہی سے بچاتا ہے اور قیامت کے دن اسے حساب کی تکلیف سے بچائے گا ۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے ، ابن عباس ؓ نے فرمایا ، جس شخص نے اللہ کی کتاب کی اقتدا کی تو وہ دنیا میں گمراہ ہوگا نہ آخرت میں تکلیف اٹھائے گا ، پھر اس آیت کی تلاوت فرمائی :’’ جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ گمراہ ہو گا نہ تکلیف میں پڑے گا ۔‘‘ رواہ رزین ( ) و عبدالرزاق (۳/ ۳۸۲ ح۶۰۳۳) و ابن ابی شیبہ (۱۰/ ۴۶۷ ، ۴۶۸ ح ۲۹۹۴۶ ، ۱۳/ ۳۷۱ ، ۳۷۲ ح ۳۴۷۷۰) و الحاکم (۲/ ۳۸۱ ح ۳۴۳۸) و البیھقی فی شعب الایمان (۲۰۲۹) ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab كتاب الْایمان
- Takhreej ضعیف ، رواہ رزین (کم اجدہ) [رواہ عبدالرزاق (3 / 382 ح 6033 فیہ ثلاث علل : عبد الرزاق و سفیان بن عیینۃ مدلسان و عنعنا ، و عطاءبن السائب لم یدرک ابن عباس رضی اللہ عنہ فالسند ضعیف منقطع) و ابن ابی شیبۃ (10 / 467 ، 468 ح 29946 و سندہ ضعیف من اجل اختلاط عطاء بن السائب ، 13 / 371 ، 372 ح 34770 ، ابو خالد الاحمر مدلس و عنعن) و الحاکم (2 / 381 ح 3438 و عنہ البیھقی فی شعب الایمان : 2029) و صححہ و وافقہ الذھبی ، و رواہ الطبری فی تفسیرہ (ج 16 ص 163 ، نسخۃ محققۃ 7 / 931 ح 24434) و الحدیث الموقوف سندہ ضعیف ، عند الحاکم و الطبری و ابن ابی شیبۃ فی الروایۃ الاولی عطاء بن السائب اختلط] ۔