1895 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1895
Hadith in Arabic
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ» . قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَجِدْ؟ قَالَ: «فَلْيَعْمَلْ بِيَدَيْهِ فَيَنْفَعَ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقَ» . قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ؟ أَوْ لَمْ يَفْعَلْ؟ قَالَ: «فيعين ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ» . قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْهُ؟ قَالَ: «فيأمر بِالْخَيرِ» . قَالُوا: فَإِن لمي فعل؟ قَالَ: «فَيمسك عَن الشَّرّ فَإِنَّهُ لَهُ صَدَقَة»
Hadith in Urdu
ابوموسی اشعری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ہر مسلمان پر صدقہ کرنا واجب ہے ۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا ، اگر وہ نہ پائے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اپنے ہاتھوں سے کمائی کرے اور اپنے آپ کو فائدہ پہنچائے اور صدقہ کرے ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا ، اگر وہ استطاعت نہ رکھے یا نہ کر پائے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ضرورت مند مجبور شخص کی مدد کرے ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا : اگر وہ یہ بھی نہ کر سکے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ نیکی کا حکم کرے ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا ، اگر نہ کر سکے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ برائی سے رک جائے کیونکہ یہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الزَّكَاة
- Takhreej متفق علیہ ، رواہ البخاری (6022) و مسلم (55 / 1008)، (2333) ۔