181 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 181

Hadith in Arabic

وَعَن أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: لَا تُشَدِّدُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ فَيُشَدِّدَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَإِنَّ قَوْمًا شَدَّدُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ فَشَدَّدَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ فَتِلْكَ بَقَايَاهُمْ فِي الصَّوَامِعِ والديار (رَهْبَانِيَّة ابتدعوها مَا كتبناها عَلَيْهِم) رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

Hadith in Urdu

انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرمایا کرتے تھے :’’ اپنے آپ کو مشقت میں نہ ڈالا کرو ، ورنہ اللہ بھی تمہیں مشقت میں ڈال دے گا ، کیونکہ ایک قوم نے اپنے آپ پر سختی کی تو اللہ نے بھی ان پر سختی کی ، یہودونصاری کی عبادت گاہوں میں یہ سختیاں انہی کی باقیات ہیں ۔‘‘ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی :’’ رہبانیت انہوں نے خود ایجاد کی تھی ہم نے اسے ان پر فرض نہیں کیا تھا ۔‘‘ رواہ ابوداؤد (۴۹۰۴) عند البخاری فی التاریخ الکبیر (۴ /۹۴) ۔

Hadith in English

.

Previous

No.181 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status ضعیف
  • Kitab كتاب الْایمان
  • Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (4904) * سعید بن عبد الرحمن بن ابی العمیاء وثقہ ابن حبان وحدہ و لبعض الحدیث شاھد عند البخاری فی التاریخ الکبیر (4 / 94) و سندہ حسن وھو یغنی عنہ ۔