1777 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1777
Hadith in Arabic
وَعَنْ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ قَوْمٌ بِصَدَقَتِهِمْ قَالَ: «اللَّهُمَّ صلى على آل فلَان» . فَأَتَاهُ أبي بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ: «اللَّهُمَّ صلى الله على آل أبي أوفى» وَفِي رِوَايَة: إِذا أَتَى الرجل النَّبِي بِصَدَقَتِهِ قَالَ: «اللَّهُمَّ صلي عَلَيْهِ»
Hadith in Urdu
عبداللہ بن ابی اوفی ؓ بیان کرتے ہیں ، جب کوئی قوم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صدقہ لے کر آتی تو آپ دعا فرماتے :’’ اے اللہ ! فلاں کی آل پر رحمت فرما ۔‘‘ جب میرے والد صدقہ لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اے اللہ ! ابو اوفی کی آل پر رحمت فرما ۔‘‘ بخاری ، مسلم ۔ ایک روایت میں ہے : جب کوئی آدمی اپنا صدقہ لے کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے :’’ اے اللہ ! اس پر رحمت فرما ۔‘‘ متفق علیہ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الزَّكَاة
- Takhreej متفق علیہ ، رواہ البخاری (1497) و مسلم (176 / 1078)، (2492) ۔