1771 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1771
Hadith in Arabic
وَعَن عَائِشَة قَالَتْ: كُنْتُ أَدْخُلُ بَيْتِيَ الَّذِي فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنِّي وَاضِعٌ ثَوْبِي وَأَقُولُ: إِنَّمَا هُوَ زَوْجِي وَأَبِي فَلَمَّا دُفِنَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مَعَهُمْ فَوَاللَّهِ مَا دَخَلْتُهُ إِلَّا وَأَنَا مَشْدُودَةٌ عَلَيَّ ثِيَابِي حَيَاء من عمر. رَوَاهُ أَحْمد
Hadith in Urdu
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، میں اپنے اس حجرے میں جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (مدفون) ہیں چلی جایا کرتی تھی ، اور یہیں اپنی چادر اتار دیا کرتی تھی ، اور میں (دل میں) کہتی تھی : وہ تو میرے شوہر ہیں اور دوسرے میرے والد ہیں ، جب عمر ؓ کو ان کے ساتھ دفن کر دیا گیا تو اللہ کی قسم ! میں عمر ؓ سے حیا کی وجہ سے اپنے اوپر اچھی طرح چادر لے کر وہاں داخل ہوتی ہوں ۔‘‘ ، رواہ احمد ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْجَنَائِز
- Takhreej اسنادہ صحیح ، رواہ احمد (6 / 202 ح 26179) ۔