1543 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1543
Hadith in Arabic
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أُمِّ السَّائِبِ فَقَالَ: «مَالك تُزَفْزِفِينَ؟» . قَالَتِ: الْحُمَّى لَا بَارَكَ اللَّهُ فِيهَا فَقَالَ: «لَا تَسُبِّي الْحُمَّى فَإِنَّهَا تُذْهِبُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ كَمَا يُذْهِبُ الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ» . رَوَاهُ مُسلم
Hadith in Urdu
جابر بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ام سائب ؓ کے پاس تشریف لے گئے تو فرمایا :’’ آپ کیوں کانپ رہی ہیں ؟‘‘ انہوں نے بتایا : بخار ہے ، اللہ اسے برکت نہ دے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ بخار کو برا بھلا نہ کہو ، کیونکہ وہ بنی آدم کے گناہوں کو اس طرح ختم کر دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کی میل کچیل دور کر دیتی ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْجَنَائِز
- Takhreej رواہ مسلم (53 / 2575)، (6570) ۔