1526 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1526
Hadith in Arabic
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: أَمَرَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ أَمَرَنَا: بِعِيَادَةِ الْمَرِيضِ وَاتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ وَتَشْمِيتِ الْعَاطِسِ وَرَدِّ السَّلَامِ وَإِجَابَةِ الدَّاعِي وَإِبْرَارِ الْمُقْسِمِ وَنَصْرِ الْمَظْلُومِ وَنَهَانَا عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ وَعَنِ الْحَرِيرِ والْإِسْتَبْرَقِ وَالدِّيبَاجِ وَالْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ وَالْقَسِّيِّ وَآنِيَةِ الْفِضَّةِ وَفِي رِوَايَةٍ وَعَنِ الشُّرْبِ فِي الْفِضَّةِ فَإِنَّهُ مَنْ شَرِبَ فِيهَا فِي الدُّنْيَا لم يشرب فِيهَا فِي الْآخِرَة
Hadith in Urdu
براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سات چیزوں کا حکم فرمایا اور سات چیزوں سے ہمیں منع فرمایا ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مریض کی عیادت کرنے ، جنازوں کے ساتھ شریک ہونے ، چھینک مارنے والے کا جواب دینے ، سلام کا جواب دینے ، دعوت دینے والے کی دعوت قبول کرنے ، قسم اٹھانے والے کی قسم پوری کرنے اور مظلوم کی مدد کرنے کا ہمیں حکم فرمایا ، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی ، ریشم ، موٹے ریشم ، باریک ریشم ، سرخ زین پوش ، قسی کپڑے سے اور چاندی کے برتن سے ہمیں منع فرمایا ، اور ایک روایت میں ہے : چاندی کے برتن میں پینے سے (منع فرمایا) کیونکہ جس نے اس میں دنیا میں پیا وہ آخرت میں نہیں پیئے گا ۔ متفق علیہ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْجَنَائِز
- Takhreej متفق علیہ ، رواہ البخاری (1239) و مسلم (3 / 2066)، (5388) ۔