1519 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1519

Hadith in Arabic

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا هَبَّتْ رِيحٌ قَطُّ إِلَّا جَثَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم على رُكْبَتَيْهِ وَقَالَ: «اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رَحْمَةً وَلَا تَجْعَلْهَا عَذَابًا اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا رِيَاحًا وَلَا تَجْعَلْهَا رِيحًا» . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى: (إِنَّا أرسلنَا عَلَيْهِم ريحًا صَرْصَرًا) و (أرسلنَا عَلَيْهِم الرّيح الْعَقِيم) (وَأَرْسَلْنَا الرِّيَاح لَوَاقِح) و (أَن يُرْسل الرِّيَاح مُبَشِّرَات) رَوَاهُ الشَّافِعِي وَالْبَيْهَقِيّ فِي الدَّعْوَات الْكَبِير

Hadith in Urdu

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں جب کبھی بھی ہوا چلتی تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر یوں دعا کرتے :’’ اے اللہ ! اسے رحمت بنا ، اسے عذاب نہ بنا ، اے اللہ ! اسے باد رحمت بنا اور اسے باعث عذاب ہوا نہ بنا ۔‘‘ ابن عباس ؓ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کی کتاب میں ہے :’’ ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی ۔‘‘ اور :’’ ہم نے ان پر ایک سخت آندھی بھیجی ۔‘‘ ’’ ہم نے ابر اٹھانے والی ہوائیں بھیجیں ۔‘‘ اور :’’ وہ تمہیں خوشخبری سنانے کے لیے ہوائیں بھیجتا ہے ۔‘‘

Hadith in English

.

Previous

No.1519 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status ضعیف
  • Kitab كتاب الصَّلَاة
  • Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ الشافعی فی الام (1 / 253) و من طریقہ البیھقی فی الدعوات الکبیر (2 / 80 ح 318) * فیہ رجل قال فیہ الشافعی :’’ من لا انھم ‘‘ وھو مجھول ۔