1197 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1197

Hadith in Arabic

وَعَن زيد بن خَالِد الْجُهَنِيّ أَنَّهُ قَالَ: لَأَرْمُقَنَّ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّيْلَةَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَهُمَا دُونَ اللَّتَيْنِ قَبْلَهُمَا ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَهُمَا دُونَ اللَّتَيْنِ قَبْلَهُمَا ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَهُمَا دُونَ اللَّتَيْنِ قَبْلَهُمَا [ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَهُمَا دُونَ اللَّتَيْنِ قَبْلَهُمَا] ثُمَّ أَوْتَرَ فَذَلِكَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً. رَوَاهُ مُسْلِمٌ قَوْله: ثمَّ صلى رَكْعَتَيْنِ وهما دون اللَّتَيْنِ قَبْلَهُمَا أَرْبَعَ مَرَّاتٍ هَكَذَا فِي صَحِيحِ مُسْلِمٍ وأفراده من كتاب الْحميدِي وموطأ مَالك وَسنَن أبي دَاوُد وجامع الْأُصُول

Hadith in Urdu

زید بن خالد جہنی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا : میں آج رات رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نماز تہجد ملاحظہ کروں گا ۔ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو ہلکی سی رکعتیں پڑھیں ، پھر دو رکعتیں بہت ہی لمبی پڑھیں ، پھر دو رکعتیں پڑھیں جو پہلی دو سے قدرے مختصر تھیں ، پھر دو رکعتیں ان سے کم لمبی پڑھیں ، پھر دو رکعتیں ان سے کم لمبی پڑھیں ، پھر آپ نے وتر پڑھا ، یہ تیرہ رکعتیں ہوئیں ۔ رواہ مسلم و مالک و ابوداؤد ۔ امام مسلم ؒ نے زید ؓ کا یہ قول :’’ آپ نے رکعتیں پڑھیں اور وہ پہلی دو سے قدرے مختصر تھیں ۔‘‘ چار مرتبہ ذکر کیا ہے ، اور صحیح مسلم میں اور افراد مسلم میں کتاب الحمیدی اور موطا مالک ، سنن ابی داؤد اور جامع الاصول میں اسی طرح مذکور ہے ۔

Hadith in English

.

Previous

No.1197 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab كتاب الصَّلَاة
  • Takhreej رواہ مسلم (195 / 765)، (1804) و مالک فی الموطا (1 / 122 ح 265) و ابوداؤد (1366) و ذکرہ ابن الاثیر فی جامع الاصول (7 / 52 ح 4192) ۔