1182 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1182
Hadith in Arabic
وَعَن كَعْب بن عجْرَة قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى مَسْجِدَ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ فَصَلَّى فِيهِ الْمَغْرِبَ فَلَمَّا قَضَوْا صَلَاتَهُمْ رَآهُمْ يُسَبِّحُونَ بَعْدَهَا فَقَالَ: «هَذِهِ صَلَاةُ الْبُيُوتِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَفِي رِوَايَةِ التِّرْمِذِيِّ وَالنَّسَائِيِّ قَامَ نَاسٌ يَتَنَفَّلُونَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكُمْ بِهَذِهِ الصَّلَاة فِي الْبيُوت»
Hadith in Urdu
کعب بن عجرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنو عبدالاشہل قبیلے کی مسجد میں تشریف لائے تو آپ نے وہاں نماز مغرب ادا کی ، جب وہ نماز پڑھ چکے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بعد انہیں نوافل پڑھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا :’’ یہ گھروں (میں پڑھی جانے) والی نماز ہے ۔‘‘ ابوداؤد ، ترمذی اور نسائی کی روایت میں ہے : لوگ کھڑے ہو کر نفل پڑھنے لگے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تم یہ نماز گھروں میں پڑھا کرو ۔‘‘ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الصَّلَاة
- Takhreej اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد (1300) و الترمذی (604 وقال : غریب) و النسائی (3 / 198 ، 199 ح 1601) [و ابن خزیمۃ : 1201] * اسحاق بن کعب بن عجرۃ : حسن الحدیث علی الراجح ۔