1157 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1157
Hadith in Arabic
وَعَنْ سُلَيْمَانَ مَوْلَى مَيْمُونَةَ قَالَ: أَتَيْنَا ابْنَ عُمَرَ عَلَى الْبَلَاطِ وَهُمْ يُصَلُّونَ. فَقُلْتُ: أَلَا تُصَلِّي مَعَهُمْ؟ فَقَالَ: قَدْ صَلَّيْتُ وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُول الله يَقُولُ: «لَا تُصَلُّوا صَلَاةً فِي يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ» . رَوَاهُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
Hadith in Urdu
میمونہ ؓ کے آزاد کردہ غلام سلیمان بیان کرتے ہیں ، ہم مقام بلاط پر ابن عمر ؓ کے پاس آئے تو وہ لوگ نماز پڑھ رہے تھے ، میں نے ابن عمر ؓ سے پوچھا : کیا آپ ان کے ساتھ نماز نہیں پڑھتے ؟ انہوں نے فرمایا : میں پڑھ چکا ہوں ، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :’’ ایک نماز کو ایک ہی دن میں دو مرتبہ نہ پڑھو ۔‘‘ ، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الصَّلَاة
- Takhreej اسنادہ صحیح ، رواہ احمد (2 / 19) و ابوداؤد (579) و النسائی (2 / 114 ح 861) [و صححہ ابن خزیمۃ (1641) و ابن حبان (432)] ۔