1085 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1085

Hadith in Arabic

عَن النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَوِّي صُفُوفَنَا حَتَّى كَأَنَّمَا يُسَوِّي بِهَا الْقِدَاحَ حَتَّى رَأَى أَنَّا قَدْ عَقَلْنَا عَنْهُ ثُمَّ خَرَجَ يَوْمًا فَقَامَ حَتَّى كَادَ أَنْ يُكَبِّرَ فَرَأَى رَجُلًا بَادِيًا صَدْرُهُ مِنَ الصَّفِّ فَقَالَ: «عِبَادَ اللَّهِ لَتُسَوُّنَّ صُفُوفَكُمْ أَوْ لَيُخَالِفَنَّ اللَّهُ بَيْنَ وُجُوهِكُمْ» . رَوَاهُ مُسلم

Hadith in Urdu

نعمان بن بشیر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہماری صفوں کو ایسا برابر کیا کرتے تھے گویا ان کے ساتھ تیروں کو برابر کرتے ہوں ، حتیٰ کہ آپ نے سمجھ لیا کہ ہم آپ سے سیکھ چکے ہیں ۔ پھر ایک روز آپ تشریف لائے تو کھڑے ہو گئے ، قریب تھا کہ آپ تکبیر کہتے کہ آپ نے ایک آدمی کو دیکھا ، اس کا سینہ صف سے باہر نکلا ہوا ہے ، تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ اللہ کے بندو ! صفیں برابر کیا کرو ، ورنہ اللہ تمہارے اندر اختلاف پیدا فرما دے گا ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Hadith in English

.

Previous

No.1085 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Baab بَاب تَسْوِيَة الصَّفّ
  • Kitab كتاب الصَّلَاة
  • Takhreej رواہ مسلم (128 / 436)، (979) ۔