1000 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1000

Hadith in Arabic

وَعَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي وَلِجَوْفِهِ أَزِيزٌ كَأَزِيزِ الْمِرْجَلِ يَعْنِي: يَبْكِي وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَفِي صَدْرِهِ أَزِيزٌ كَأَزِيزِ الرَّحَا مِنَ الْبُكَاءِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرَوَى النَّسَائِيُّ الرِّوَايَةَ الْأُولَى وَأَبُو دَاوُدَ الثَّانِيَة

Hadith in Urdu

مطرف بن عبداللہ بن شخیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا : میں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نماز پڑھ رہے تھے تو رونے کی وجہ سے آپ کے پیٹ سے ہنڈیاں کے ابلنے کی سی آواز آ رہی تھی ۔ ایک دوسری روایت میں ہے : میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو رونے کی وجہ سے آپ کے سینے میں چکی چلنے کی سی آواز آ رہی تھی ۔ احمد ، اور امام نسائی نے پہلی روایت کی ہے اور امام ابوداؤد نے دوسری ۔ صحیح ۔

Hadith in English

.

Previous

No.1000 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab كتاب الصَّلَاة
  • Takhreej اسنادہ صحیح ، رواہ احمد (4 / 25 ح 16421) و النسائی (3 / 13 ح 1215) و ابوداؤد (904) [و صححہ النووی فی ریاض الصالحین (451) بتحقیقی] ۔