Stan Lee
اسٹان لی
اسٹان لی کامک بکس کی دنیا میں حادثاتی طور پر آئے، جس کے لیے وہ ایک انکل کے شکرگزار تھے جنھوں نے نوجوانی میں انہیں ایک ملازمت دی۔ اسٹان لی مارول کامک بکس کے شریک بانی، آئیکونک سپر ہیروز اسپائیڈر مین اور دی ہلک کی تشکیل میں شریک رہے۔
ان کا اصل نام اسٹینلی لائیبر تھا جو کہ بہت تیزی سے کامک رائٹر کے طور پر ابھرے اور لاکھوں افراد کو اپنے سپرہیروز کی مدد سے مداح بنالیا، اس طرح مارول کی سلطنت قائم ہوئی۔
اسٹان لی لگ بھگ تمام مارول فلموں میں مہمان اداکار کے طور پر جلوہ گر ہوئے جیسے ایوینجر انفٹنی وار میں وہ ایک بس ڈرائیو تھے۔ مارول کامکس کے شریک بانی اسٹان لی کا 95 سال کی عمر میں گزشتہ برس انتقال کر گئے تھے۔