Qazi Wajid
قاضی واجد
قاضی واجد کی تعلق پاکستان ٹی وی انڈسٹری سے ہے۔ انہوں نے بے شمار ٹی وی سیریلز میں کامیاب اداکاری کی۔اپنی زندگی کے کئی سال شوبز انڈسٹری میں گزرانے والے قاضی واجد تاحال مختلف ٹی وی چینلز کے کئی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کر رہے ہیں۔ ان کا شمار پاکستان کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ تقریباً 25برس تک ریڈیو پاکستان کے ساتھ بھی منسلک رہے۔قاضی واجد کے مشہور ٹی وی سیریلز میں ” تنہا تنہا، دوراہا، میرے سانوریا کا نام، سوتیلی، بے چین، یہ کیسی محبت ہے، کنارہ مل گیا ہوتا، شمع، ان کہی، کسک، تنہائیاں، ہوائیں، مرزا غالب بندر روڈ پر، تعلیم بالغاں ، دھوپ کنارے، آنگن ٹیڑھا اور مہندی وغیرہ شامل ہیں۔