Jawad Ahmad
جواد احمد
جواد احمد 29ستمبر 1929ء میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ جواد احمد نے اپنے گانے ”اللہ میرے دل دے اندر‘ ‘ سے انٹرنیشنل توجہ حاصل کی اور یہ گانا ان کی شہرت کی وجہ بنا۔ بعد میں انہوں نے بے شمار گانے گائے اور کئی البمز بھی ریلیز کیے۔ جواد احمد کو نوجوان نسل میں انتہائی شہرت حاصل ہے۔ ان کے گائے ہوئے گانوں کی نوجوان نسل میں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ جواد کے مشہور گانوں میں “ اوہ کیہندی اے سیاں میں تیری آں، مہندی، بن تیری کیا ہے جینا، تو ہی دلدار ہے، اچیاں مجاجاں والی، دوستی، آسماں سے اونچا“ او ر جواد کے مشہور البمز میں”بول تجھے کیا چاہیے، اچیاں مجاجاں والی، جند جان سوہنیاں، لو لائف“ وغیرہ شامل ہیں۔