Haseena Moin
حسینہ معین
حسینہ معین ایک مشہور پاکستانی ڈرامہ نگار اور رائٹر ہیں۔
حسینہ معین ایک مشہور پاکستانی ڈرامہ نگار اور رائٹر ہیں۔ جو کہ 1941ء میں خیرپور انڈیا میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے1960ء میں گورنمنٹ کالج فار وومن سے گریجوایشن کی اور1963ء میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹر آف آرٹس ان ہسٹری کی ڈگری حاصل کی۔ حسینہ نے پاکستان ٹیلی ویژن اور پاکستان ریڈیو کے لیے درجنوں ڈرامے لکھے جن میں سے کئی ڈرامے پاکستان کے علاوہ کئی ممالک میں پیش کیے جاتے رہے اور پسند کیے جاتے رہے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ”زیر زبر پیش، تنہائیاں، پرچھائیاں ، انکل عرفی، بندش دھوپ کنارے ، آہٹ ، کسک ، پل دو پل اور تیرے آ جانے سے وغیرہ شامل ہیں