Ghulam Ali
غلام علی
غلام علی 5دسمبر 1940ء میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق پٹیالہ گھرانے سے ہے۔غلام علی کا شمار پاکستان کے لیجنڈ گلوکاروں میں ہوتا ہے انہو ں نے کئی ممالک میں میوزیکل پرفارمنس دے کر اپنے شہرت میں بے پناہ اضافہ کیا ۔ غلام علی خان کو غزل کی دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے بر صغیرہ پاک و ہند اور مغربی ممالک میں بھی غلام علی کی غزلیں سنی اور پسند کی جاتی ہیں۔ ایک منفرد اور میٹھی آواز کے مالک غلام علی خان نے بے شمار مشہور غزلیں اور گانے گائے۔ ان کی مشہور غزلوں اور گانوں میں ”چپکے چپکے رات دن، دل میں اک لہر سی اٹھی، اپنی دھن میں، آوارگی، ہیر، ہم تیرے شہر میں آئے، کھلی جو آنکھ اور کوئی ہمسفر نہیں ہے“ وغیرہ شامل ہیں۔