Abid Ali
عابد علی
عابد علی نے شو بز کیرئیر کاآغاز 1968-69ء میں پاکستان ریڈیو سے کیا۔1973ء میں عابد علی نے پی ٹی وی میں شمولیت اختیار کی اور بے شمار پی ٹی وی ڈراموں میں انتہائی کامیاب اداکاری کی۔ بعد میں انہوں نے لالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور بے شمار فلموں میں اداکاری کی۔ عابد علی کا شمار پاکستان کے سینئر اور لینجنڈ اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔ عابد علی کے مشہور ٹی وی سیریلز میں ”جھوک سیال، وارث، سورج کے ساتھ ساتھ، غلام گردش، مہندی، مورت، سہیلی سمندر، دوسرا آسمان، آن، جہیز اور دشت “وغیرہ شامل ہیں۔عابد علی کی مشہور فلموں میں” مسٹر بھٹی آن چھٹی، موسیٰ خان، لیلیٰ ، صاحب ، بیتاب، فتح اور نگینہ وغیرہ شامل ہیں۔